ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمل ہاسن آج کریں گے ا پنی سیاسی پارٹی کا اعلان ،تقریب میں اروند کجریوال ہوں گے شامل

کمل ہاسن آج کریں گے ا پنی سیاسی پارٹی کا اعلان ،تقریب میں اروند کجریوال ہوں گے شامل

Wed, 21 Feb 2018 11:57:38    S.O. News Service

چنئی 20فروری ( آئی این ایس انڈیا )فلم اداکار کمل ہاسن کی پارٹی کے رسمی قیام کے موقع پر بدھ کو مدیرو میں ہونے والے پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال بھی شامل ہوں گے۔ اداکار کمل ہاسن کے حامیوں کی طرف سے اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔ کمل ہاسن کے قریبی ذرائع نے کہا کہ’آپ‘کے سربراہ اروند کجریوال تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کجریوال بدھ (21 فروری) شام کو مدیرو میں ہونے والے عوامی جلسے میں شامل ہوں گے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ستمبر 2017 میں تمل ناڈو میں کمل ہاسن سے ملاقات کی تھی،جب اداکار نے سیاسی سفر کے آغاز کا عندیہ دیا تھا ۔ اگرچہ اس وقت دونوں نے ہی ملاقات کی بابت کسی طرح کی وضاحت سے انکار کیا تھا؛لیکن دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف ضرور کی تھی۔کمل ہاسن نے کہا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ مجھ سے ملنے آئے،میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑی ہے،ان کی شبیہ کرپشن سے لڑنے کو لے کر ہے۔وہیں اروند کجریوال نے کہا تھا کہ ملک کرپشن اور فرقہ واریت کے دور سے گزر رہا ہے۔ فرقہ واریت کے خلاف لوگوں کو متحد ہونا چاہیے تاکہ اتحاد کے ذریعہ اس ناسور کو سماج سے سماج بدر کیا جاسکے ۔ غور طلب ہے کہ کمل ہاسن نے حال ہی میں سپر اسٹار رجنی کانت سے بھی ملاقات کی تھی، ہاسن نے کہا تھا کہ 21 فروری کو اپنی پارٹی شروع کرنے سے پہلے وہ ان سے مل رہے ہیں، جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔


Share: